سٹی بینک کی چیف ایگزیکٹو کا تین روزہ دورہ سعودی عرب
اتوار 21 نومبر 2021 19:17
جین فریزر نے مملکت میں سرکاری حکام اور منتخب نمائندوں سے ملاقات کی۔ (فوٹو عرب نیوز)
گلوبل بینکنگ گروپ سٹی بینک کے شراکت کار سعودی عرب میں اہم مواقع کی جانب دیکھ رہے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق سٹی بینک کے اعلی سطحی وفد نے حال ہی میں سعودی عرب کا تین روزہ اپنا دورہ مکمل کرنے کے بعد سٹی بینک کی چیف ایگزیکٹو افسر جین فریزر نے یہ وضاحت کی ہے۔
سٹی بینک کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سی ای او جین فریزر کی قیادت میں وفد نے مملکت میں اہم سرکاری حکام اور منتخب نمائندوں سے ملاقات کی ہے تاکہ خطے کی بڑی معیشت میں سٹی بینک کے کام کے طریقہ کار کے بارے میں بات کی جا سکے۔
جین فریزر نے دورہ مکمل کرنے کے بعد وضاحت کی ہے کہ اقتصادی انضمام کو تیز کرنا سعودی عرب کے ایک ایسی معیشت اور معاشرے کی تعمیر جاری رکھنے کا منصوبہ ہے جس میں اس کے تمام شہری ترقی کر رہےہیں۔
سعودی آرامکو کے یوتھ ایڈوائزری بورڈ کے ساتھ سیشن کے بعد یہ تین روزہ دورہ اختتام پذیر ہوا ہے۔ سی ای او جین فریزر نے مزید کہا ہے کہ ہم سعودی عرب کے جرات مندانہ وژن 2030 کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔
سعودی عرب کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی نے سٹی بینک کو 2018 سے یہاں کام کرنے کا لائسنس دے رکھا ہے، یہ اتھارٹی مملکت میں بینکوں اور مالیاتی اداروں کو منظم کرتی ہے۔
اس وقت سے اب تک سٹی بینک یہاں سرمایہ کاری، بینکنگ، کیپٹل مارکیٹس اور تحقیقی خدمات میں پیش پیش ہے۔
قبل ازیں سٹی بینکنگ سسٹم نے سعودی وزارت خزانہ کے ساتھ مختلف معاہدوں پر دستخط کئے۔