سیاسی رہنما ہوں یا حکومتی شخصیات، عوامی اجتماعات کے دوران کچھ نا کچھ ایسا ہوتا رہتا ہے جو دیکھنے والوں کو معمول سے ذرا ہٹ کر محسوس ہوتا اور ان کی بھرپور توجہ پاتا ہے۔
انڈین دارالحکومت دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجروال کے ساتھ بھی ایک پروگرام کے دوران کچھ ایسا ہی معاملہ ہوا جب شرکائے پروگرام کے درمیان بیٹھے ایک فرد نے انہیں اپنے گھر کھانے کی دعوت دے ڈالی۔
کیجروال کو ملنے والی دعوت اس لحاظ سے بھی منفرد تھی کہ اس کے لیے انہیں روایتی ٹھاٹھ باٹ کے بجائے ایک آٹو رکشہ میں بیٹھ کر جانے کی شرط بھی عائد کی گئی۔
مزید پڑھیں
-
’ابھینندن کو پاکستان میں مشن فیل ہونے پر ایوارڈ دیا جارہا ہے‘Node ID: 620666
-
’پاکستان نے سیریز جیتی اور محمد اللہ نے دل جیت لیے‘Node ID: 620736
پروگرام کے دوران مائک پر گفتگو کرتے ہوئے درمیانی عمر کے فرد نے وزیراعلی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کا بہت بڑا فین ہوں، میں ایک آٹو والا ہوں آپ آٹو والوں کی بہت مدد کرتے ہیں، کیا آپ ہمارے گھر کھانا کھانے چلیں گے؟
اس کے جواب میں وزیراعلی دہلی نے پوچھا کہ ’آج رات کو؟‘ جواب ملنے پر انہوں نے سٹیج پر اپنے دائیں، بائیں موجود افراد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم تینوں آئیں گے‘۔
इसे कहते हैं "जनता का CM"
CM @ArvindKejriwal accepts invitation of an Auto Rickshaw driver to visit his home on his auto for dinner. #KejriwalDiTeejiGuarantee pic.twitter.com/x1JnKqv4o4
— AAP (@AamAadmiParty) November 22, 2021
وزیراعلیٰ کو مدعو کرنے والے فرد نے مائک میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ وہ انہیں اپنے آٹو رکشہ پر ہی دعوت پر گھر لے کر جانا چاہتے ہیں۔
عام آدمی پارٹی کے ٹوئٹر ہینڈل سے شیئر کردہ ایک الگ ویڈیو میں دکھایا گیا کہ بعد میں وزیراعلی آٹو رکشہ میں بیٹھ کر تقریب کے مقام سے دعوت میں شرکت کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔
"आज Auto/Taxi Drivers के साथ Meeting में दिलीप तिवारी जी ने हमें अपने घर पर खाने के लिए Invitation दिया।
हम इनके घर खाने पर आए, बहुत ही स्वादिष्ट भोजन था। मैंने इनके परिवार को Delhi में अपने घर खाने का निमंत्रण दिया है।"
- CM @ArvindKejriwal pic.twitter.com/DvZUv1xemk
— AAP (@AamAadmiParty) November 22, 2021