Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کی پہلی پولیس کار کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

فورڈ کمپنی کی یہ کار گذشتہ صدی کے چھٹے عشرے کی ہے۔ (فوٹو: اخبار 24)
 سعودی مورخ منصورالشویعر نے وزارت داخلہ کے ماتحت مملکت میں پولیس کی پہلی کار کی تصویرشیئر کی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ 
اخبار 24 کے مطابق منصورالشویعر نے ٹوئٹر کے اکاونٹ پر بتایا کہ فورڈ کمپنی کی کار گذشتہ صدی کے چھٹے عشرے کی ہے اور یہ مملکت میں پولیس کے زیر استعمال قدیم ترین کار ہے۔ 
فوٹو گرافرمشعل المنصور نے بتایا کہ یہ کار دمام میں مشرقی ریجن پولیس کے زیر استعمال تھی۔ کار میں میجر جنرل حسن قنادیلی ہیں جو اس وقت دمام میں محکمہ امن عامہ کے ڈائریکٹر تھے۔
 

شیئر: