Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قات کا دھندہ کرنے والے 76افریقی گرفتار

 
 
جازان .... جازان میں جبال الحشر پولیس نے سیکیورٹی آپریشن کرکے بھاری مقدار میں قات اور 2مسروقہ گاڑیاں ضبط کرلیں اور 76غیر قانونی افریقیوں کو گرفتار کرلیا۔آپریشن انتہائی پرخطر اور مشکوک مقامات پر کیا گیا۔4 گاڑیوں میں قات کی 1440گانٹھیں بھری ہوئی تھیں۔ضبط کرلی گئیں۔2گاڑیاں مسروقہ تھیں۔عسیر ، خمیس مشیط اور صبیا کی پولیس کو ان کی تلاش تھی۔ پولیس نے کارروائی مکمل کرکے گرفتار شدگان اور ضبط شدہ گاڑیاں متعلقہ ادارے کی تحویل میں دیدیں۔
 

شیئر: