Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انتہا پسندی کے خطرات پر مملکت اور اردن کو تشویش

عمان ...سعودی عرب اور اردن نے انتہا پسندی کے بڑھتے ہوئے خطرات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے دورہ اردن کے موقع پر جاری کردہ مشترکہ اعلامیہ میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ دونوں ملک تعلقات کومزید وسعت دینگے اور نئے افق سے روشناس کرائیں گے۔ سیاسی، عسکری ، اقتصادی، تعلیمی، ابلاغی ، ثقافتی ، زرعی ، توانائی، آباد کاری ، نقل و حمل اور امن و سلامتی کے شعبوں میں تعاون مضبوط کیا جائیگا۔ مسئلہ فلسطین کو عرب امن فارمولے اور بین الاقوامی قانونی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا گیا۔ دونوں ملکوں نے عربوں او رمسلمانوں کو صف بستہ کرنے نیز تمام سطحوں پر اتحاد و اتفاق کے رشتے مضبوط بنانے کے لئے مل جل کر کام کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ دونوں ملکوں نے توجہ دلائی کہ دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خطرات خطے اور عالمی امن و سلامتی کے لئے مسائل پیدا کررہے ہیں۔ انہوں نے دہشتگردی کے انسداد کیلئے اسلامی فوجی اتحاد کے قیام کو قابل تعریف اقدام سے تعبیر کیا۔ شامی بحران ، جنیوا 1 اور سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2254کے مطابق اور یمن کا مسئلہ قومی مکالمے کے فیصلوں اور سلامتی کونسل کی قرارداد 2216کے مطابق حل کرنے پر زوردیا گیا۔

شیئر: