جنوبی افریقہ میں صحت کی صورت حال اطمینان بخش ہے : سعودی سفارت خانہ
اتوار 28 نومبر 2021 10:28
’جنوبی افریقہ میں سرکاری حکام نے کوئی نئے احتیاطی اقدامات نہیں کئے‘ ( فوٹو:ٹوئٹر)
جنوبی افریقہ میں سعودی سفارت خانے نے ملک میں کرونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے پھیلاؤ کے بعد صحت کی صورت حال کے حوالے سے نئی پیشرفت کے بارے میں بتایا ہے۔
العربیہ کے مطابق سفارت خانے نے بتایا ہے کہ صحت کے حوالے سے صورت حال اطمینان بخش اور مستحکم ہے اور یہ باعث تشویش نہیں۔
بیان کے مطابق جنوبی افریقہ میں سرکاری حکام نے کوئی نئے احتیاطی اقدامات نہیں کئے۔
سعودی سفارت خانے نے جنوبی افریقا میں مقیم سعودی شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ وزارت خارجہ کی ویب سائٹ اور ای میل کے ذریعہ اپنے کوائف کا اندراج کرائیں۔
جنوبی افریقہ میں موجود سعودی شہریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ملک میں اپنائے گئے احتیاطی اقدامات پر عمل کریں۔