برطانیہ اور اسرائیل کا ایران کو ایٹمی طاقت بننے سے روکنے کا عزم
ز ٹرس اور ان کے اسرائیلی ہم منصب یائر لیپڈ نے اتوار کو ٹیلی گراف اخبار میں لکھا کہ 'وقت تیزی سے گزر رہا ہے۔' (فائل فوٹو: اے ایف پی)
برطانوی اور اسرائیلی وزرائے خارجہ نے ایک مشترکہ مضمون میں لکھا ہے کہ برطانیہ اور اسرائیل ایران کو ایٹمی طاقت بننے سے روکنے کے لیے دن رات کام کریں گے۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق برطانیہ کی لز ٹرس اور ان کے اسرائیلی ہم منصب یائر لیپڈ نے اتوار کو ٹیلی گراف اخبار میں لکھا کہ ’وقت تیزی سے گزر رہا ہے، جو تہران کے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے ہمارے شراکت داروں اور دوستوں کے ساتھ قریبی تعاون کی ضرورت کو بڑھاتا ہے۔‘
اس سے ایک دن قبل اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے کہا تھا کہ ان کا ملک بہت ’پریشان‘ ہے کہ عالمی طاقتیں ایران کے جوہری پروگرام پر ناکافی اقدامات کے بدلے پابندیاں ہٹا دیں گی۔
جیسا کہ مذاکرات کرنے والوں نے پیر کو ویانا میں جوہری معاہدے کو بچانے کی آخری کوشش کے طور پر ملاقات کی۔
ٹیلی گراف کے مطابق اسرائیل اور برطانیہ سائبر سکیورٹی، ٹیکنالوجی، تجارت اور دفاع جیسے شعبوں پر مل کر کام کرنے کے لیے پیر کو 10 سالہ معاہدے پر دستخط کریں گے۔