پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کنسلٹنٹ ورنن فلینڈر پاکستان کرکٹ ٹیم چھوڑ کر جنوبی افریقہ جا رہے ہیں۔
کرکٹ کی ویب سائٹ کِرک انفو کے مطابق جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کنسلٹنٹ ورنن فلینڈر پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ دورہ بنگلہ دیش پر موجود ہیں۔ جو کہ کورونا وائرس کی نئی قسم ’اومی کرون‘ کے باعث چٹوگرام میں ببل سکواڈ چھوڑ کر اپنے ملک جنوبی افریقہ واپس جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
ایک عہد کا اختتام: ’رنز مشین‘ اے بی ڈویلیئرز ریٹائرڈ ہوگئےNode ID: 619856
-
حسن علی کی پانچ وکٹیں: ’اب ہم کو چاہیے فُل عزت‘Node ID: 622091
-
چٹوگرام ٹیسٹ:پاکستان کو فتح کے قریب، 93 رنز درکارNode ID: 622631
پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے چوتھے دن ورنن فلینڈر نے اپنے جنوبی افریقہ جانے کا اعلان کیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ٹویٹر ہینڈل پر ویڈیو شیئر کی گئی جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے بولنگ کنسلٹنٹ ورنن فلینڈر کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ ثقلین مشتاق اور دیگر ٹیم ممبرز نے الوداع کہا اور انہوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو پیغام دیا۔
ورنن فلینڈر کی جانب سے ببل سکواڈ چھوڑنے کا فیصلہ پروازیں معطل ہونے کی وجہ سے کیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے لکھا گیا ہے کہ ’پاکستان کرکٹ ٹیم نے دورے کے اختتام پر اپنے بولنگ کنسلٹنٹ ورنن فلینڈر کو گرم جوشی سے رخصت کیا۔‘
Thank you @VDP_24!
Team Pakistan give a warm send-off to their bowling consultant Vernon Philander at the end of his stint. pic.twitter.com/s70ktbVXyP— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 29, 2021
ورنن فلینڈر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستان کرکٹ ٹیم کو پیغام دیتے ہوئے لکھا کہ ’بہت خاص لوگوں کا بہت شکریہ۔ مجھے تمام لوگوں کے ساتھ کام کرنے سے لطف اندوز ہوا ہوں۔‘
ورنن فلینڈر نے مزید کہا کہ ’میں آپ سب کھلاڑیوں کو بہتر جانتا ہوں اور میں جلد واپس آؤں گا۔ بقیہ دورے کے لیے گُڈ لک، اس عظیم کام کو جاری رکھیں جو آپ کر رہے ہیں۔‘
Thank you so much to very special bunch of guys. I have really enjoyed working with all of you. I got to know you all a whole lot better and i will be back. Good luck with the rest of the tour and keep building on the great work that you all have been doing Love VDP https://t.co/KpdEWH0563
— Vernon Philander (@VDP_24) November 29, 2021