گزشتہ تین سالوں میں 10 لاکھ 26 ہزار چھ سو سے زائد افراد ملازمت کی غرض سے بیرون ملک جا چکے ہیں جن میں سب سے زیادہ پانچ لاکھ 70 ہزار سعودی عرب گئے۔
جمعرات کو وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے فراہم کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق پی ٹی آئی حکومت کے گزشتہ تین سالوں میں بیرون ملک ملازمت کے لیے بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے ساتھ رجسٹر ہونے والے پاکستانیوں میں سب سے زیادہ تعداد سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات جانے والوں کی تھی۔
مزید پڑھیں
-
سعودی عرب میں مقیم پاکستانی ترسیل زر میں آگےNode ID: 484621
-
’بیرون ملک ملازمت کے لیے سب کچھ لٹا چکا ہوں‘Node ID: 494051
فہرست کے مطابق پانچ لاکھ 70 ہزار افراد سعودی عرب ملازمت کے لیے روانہ ہوئے، دو لاکھ 71 ہزار سات سو پاکستانی متحدہ عرب امارات کے لیے، جبکہ تیسرے نمبر پر اومان کے لیے 61 ہزار چار سو افراد روانہ ہوئے۔
اپنی ایک ٹویٹ میں اعداد و شمار شیئر کرتے ہوئے فواد چوہدری نے بتایا کہ ’کورونا کے باوجود تین سال میں 11 لاکھ لوگوں کو صرف بیرون ممالک میں نوکری ملی ہے، اگلے دو سالوں میں پوری امید ہے بیس لاکھ لوگ بیرون ملک جائیں گے۔‘
گزشتہ تین سالوں میں 53 ہزار چھ سو پاکستانی قطر جانے کے لیے رجسٹرڈ ہوئے جبکہ 25 ہزار بحرین، 13 ہزار ملائیشیا، پانچ ہزار عراق، دو ہزار 600 یونان اور دو ہزار 400 برطانیہ میں ملازمت کے لیے رجسٹرڈ ہوئے۔
کرونا کے باوجود تین سال میں گیارہ لاکھ لوگوں کو تو صرف بیرون ملک نوکری ملی ہے، اگلے دو سالوں میں پوری امید ہے بیس لاکھ لوگ بیرون ملک جائیں گے، ان کی تفصیل اسطرح ہے pic.twitter.com/Fm7JQb9os1
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 2, 2021