’اومی کرون‘ سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں: سیکرٹری صحت
’اومی کرون‘ سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں: سیکرٹری صحت
جمعہ 3 دسمبر 2021 5:26
سیکریٹری صحت کا کہنا ہے کہ اومی کرون دیگر وائرس جیسا ہی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزارت صحت کے سیکرٹری عبداللہ العسیری نے کہا ہے کہ ’اومی کرون‘ ویریئنٹ کورونا کے دیگر ویریئنٹ جیسا ہی ہے اس سے وبا کی صورتحال میں غیر معمولی تبدیل نہیں ہوگی۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق سیکرٹری صحت نے اس حوالے سے ٹوئٹر پرکہا ہے کہ ’کووڈ 19 سے متاثرین کے علاج میں جو فارمولے استعمال کیے جا رہے ہیں وہی اومی کرون اور اس جیسی وائرس کی دیگر شکلوں سے متاثرین کےلیے کارگر ثابت ہوں گے۔‘
سیکرٹری صحت نے مزید کہا کہ ’اومی کرون‘ کے حوالے سے خوف و ہراس کی لہر جلد ختم ہوجائے گی۔ اگر اس کی لہر نے زوربھی پکڑا تب بھی کورونا وبا کو اپنی موجودہ ڈگرسے نہیں ہٹا سکے گا۔
ڈاکٹر عسیر ی نے کہا کہ کووڈ 19 کی اہم دوا اومی کرون سے متاثرین کے لیے بھی موثرثابت ہوگی لہذا اس سے خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔