Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں فارمولا ون ریس، پہلا دن کیسا رہا؟

’پہلے تجرباتی راؤنڈ میں مرسیڈس ٹیم سے برطانوی رائڈرلوئس ہیملٹن پہلے نمبر پر آئے‘ ( فوٹو: واس)
سعودی عرب کے شہر جدہ میں فارمولا ون ریس کا پہلا تجرباتی راؤنڈ کل بروز جمعہ کورنیش کے ٹریک پر شروع ہوا جس میں بڑی تعداد میں شائقین نے حصہ لیا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پہلے تجرباتی راؤنڈ میں مرسڈیز ٹیم سے برطانوی رائیڈر لوئس ہیملٹن پہلے نمبر پر آئے۔
دوسری پوزیشن ریڈ بل ٹیم سے ہالینڈ کے رائیڈر ماکس ویرسٹابین نے سنبھال لی جبکہ مرسڈیز ٹیم سے فن لینڈ کے رائیڈر بوتاس تیسری پوزیشن پر آئے۔
تجرباتی مرحلے کے دوسرے راؤنڈ میں بھی برطانوی رائیڈر لوئس ہیملٹن پہلی پوزیشن پر آگئے۔ انہوں نے 1:29.018 منٹ پر راؤنڈ مکمل کرلیا۔
آج سنیچر کو فارمولا ون ریس کا ایک اور راؤنڈ ہوگا جس میں رائیڈرز کے درمیان سخت مقابلہ ہوگا۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ’آج شام 5 بجے ایک گھنٹے کا راؤنڈ ہوگا جبکہ دوسرا راؤنڈ شام 8 بجے ہوگا‘۔
’اتوار کو حتمی مقابلہ ہوگا جس میں پہلے راؤنڈ میں کامیاب رائیڈرز کے درمیان مقابلہ ہوگا۔‘

شیئر: