Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیش وین پر بیشتر حملے اتوار کو ہی ہوئے

 
جدہ... سعودی عرب میں کیش وین کے خلاف وارداتیں نہ جانے کیوں اتوار ہی کے دن ہی ہوتی رہی ہیں۔ عین الیوم کی تفصیلات کے مطابق واقعات کا تسلسل اس طرح رہا ہے۔
٭اتوار 26مارچ 2017ءکو ریاض میں کیش وین پر ڈاکہ ڈالا گیا۔فائرنگ کی گئی اور بھاری رقم لوٹ لی گئی۔
٭ اتوار 21اگست 2016ءکو قطیف کمشنری میں 2مسلح افراد نے کیش وین پر فائرنگ کی۔ کمپنی کے2اہلکار زخمی ہوگئے۔حملہ آوروں نے قطیف کمشنری کے النابیہ قصبے کے اے ٹی ایم میں رقم رکھتے وقت واردات کی تھی۔واردات کرنے والے 90لاکھ ریال چھین کر فرار ہوگے تھے۔کمپنی کے 3اہلکاروں کے پاس اس وقت 12ملین ریال تھے۔
٭ اتوار 8مئی 2016ءکو 4رہزن قطیف کمشنری کے سیھات شہر میںہتھیار کے بل پر رقم چھین کر فرار ہوگئے۔
٭ اتوار 31جنوری 2016ءکو قطیف کمشنری کے سیھات شہر میں کیش وین کی حفاظت پر مامور سیکیورٹی کے گشتی دستے پر فائرنگ سے 2سیکیورٹی اہلکار شجاع الشمری اور عثمان الرشیدی شہید ہوگئے تھے۔ حملہ آور 10لاکھ ریال سے زیادہ کی رقم لیکر بھاگ گئے تھے۔
 

شیئر: