Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گجرات میں کارروائی،5دہشت گرد ہلاک

گجرات... گجرات کے علاقے کنجاہ میں انسداد دہشت گردی ڈپارٹمنٹ کی کارروائی میں5 دہشت گرد ہلاک جبکہ3 فرار ہو گئے ۔ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان اور القاعدہ سے ہے۔ سی ٹی دی ذرائع کے مطابق پر گزشتہ شب کنجاہ میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا تودہشت گردوں نے فائرنگ کردی۔ جوابی کارروائی کے دوران ہلاکتیں ہوئیں۔ دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ۔پولیس حکام نے دعوی کیا کہ دہشت گرد گجرات اور کھاریاں میں اہم مقامات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

 

شیئر: