اب تک 5 لاکھ 39 ہزار سے زائد افراد صحتیاب ہو چکے ہیں (فوٹو، ٹوئٹر)
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت کے مختلف ریجنز میں جمعرات کو کورونا کے 45 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ کووڈ 19 سے ایک ہلاکت ریکارڈ کی گئی ـ
سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق اب تک مملکت میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 5 لاکھ 50 ہزار 88 تک پہنچ گئی ـ
کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 72 افراد شفایاب ہوئے جس کے بعد اب تک اس مرض سے 5 لاکھ 39 ہزار277 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں ـ
گزشتہ 24 گھنٹے میں 72 افراد کورونا سے شفایاب ہوئے(فوٹو، ٹوئٹر)
مملکت میں اب تک کورونا سے مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 8 ہزار 850 ہو گئی ہے ـ وزارت صحت کا مزید کہنا ہے کہ مختلف ریجنز میں زیر علاج 29 مریضوں کی حالت نازک ہے جنہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے ـ
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاو کے لیے ایسے افراد جنہیں ویکسین کی دوسری خوراک لگوائے ہوئے 6 سے 8 ماہ گزر چکے ہیں ان کےلیے بوسٹر ڈوز لگائی جارہی ہے اس ضمن میں توکلنا اور صحتی ایپ کے ذریعے ویکسین لگوانے کےلیے وقت حاصل کیاجاسکتا ہے