Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض کو فلسفیانہ سوچ کا بین الاقوامی مرکز بنانے کا منصوبہ

ریاض کانفرنس کے دوران کوئی متنازعہ موضوع نہیں اٹھایا گیا (فوٹو عرب نیوز)
سعودی ثقافت کے سربراہوں نے ریاض کو فلسفیانہ سوچ کے عالمی مرکز کے طور پر قائم کرنے کے منصوبے ظاہر کیے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق اس تین روزہ ایونٹ میں سعودی عرب میں پہلی بار معروف بین الاقوامی اور علاقائی مفکرین اور ادارے جمع ہوئے تاکہ ’غیر متوقعیت‘ کے موضوع کے تحت جدید ترین فلسفیانہ مباحث پر بحث کی جا سکے۔
فلسفے کی دنیا کے چند روشن دماغ اس سال کی کانفرنس کے تھیم ’غیر متوقع صلاحیت‘ کے تحت انسانیت کو درپیش چیلنجز پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے سعودی دارالحکومت ریاض میں اکھٹے ہوئے۔
سعودی وزارت ثقافت اور اس کے لٹریچر، پبلشنگ اینڈ ٹرانسلیشن کمیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد علوان نے عرب نیوز کو بتایا کہ مملکت کے فلسفے اور تنقید کی سپورٹ کرنے کے بڑے شعبے کے عزائم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ’ہمارے پاس اس سرگرمی کی سپورٹ کے لیے ایک پورا پروگرام وقف ہے جس کی مختلف وجوہ کی بنا پر ہمارے معاشرے میں نمائندگی نہیں کی گئی ہے لیکن ہم اس کی اہمیت پر یقین رکھتے تھے۔‘
محمد علوان نے کہا کہ ’ہم ہر سال اس کانفرنس کے انعقاد کے ذریعے ریاض کو فلسفیانہ سوچ کے مرکز کے طور پر قائم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ہم فلسفے میں دلچسپی رکھنے والے مقامی لوگوں کو فلسفے کے سب سے تازہ ترین اور مختلف موضوعات کے بارے میں ایک پیغام بھیجنا چاہتے ہیں نہ کہ صرف متنازع موضوعات یا جو ہمارے عقائد سے متصادم ہیں۔‘
کمیشن کے سی ای او نے نشاندہی کی کہ کسی بھی متحرک اور پھلتے پھولتے ثقافتی منظر میں فلسفہ ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔
جمعے کو ختم ہونے والی کانفرنس میں شرکا کی بڑی تعداد کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ’زیادہ تر ورکشاپس اور پینل مکمل طور پر قابض تھے۔ ہمیں خوشی ہے کہ فلسفے میں دلچسپی رکھنے والے لوگوں کی فلسفے کے بارے اتنی وابستگی ہے۔یہ ہمیں مزید فراہم کرنے کے لیے مزید متحرک رکھتا ہے۔‘
محمد علوان نے نوٹ کیا کہ ’غیر متوقع‘ تھیم کا مطلب یہ تھا کہ کانفرنس کے دوران کوئی متنازعہ موضوع نہیں اٹھایا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ’ہم نے اس نئے اصول کو قابل قبول ہونے اور مختلف قسم کے خیالات کے لیے اوپن  ہونے کے طور پر قائم کیا ہے اور اگر کوئی ایسی چیز سامنے آتی ہے جو سعودی عرب میں ہمارے اصولوں کے مطابق نہیں ہے تو ہم اوپن بحث میں اپنے عقائد پر بحث اور دفاع کر سکتے ہیں۔
ایونٹ کے کچھ سیشنز بچوں پر مرکوز تھے اور ان میں نوجوانوں کی فلسفیانہ تعلیم، بچوں کے لیے کانفرنس ورکشاپس چلانے،نوجوانوں کو فلسفہ شناسی اور تجریدی طور پر سوچنے کی مزید حوصلہ افزائی کرنے کے طریقے شامل تھے۔
محمد علوان نے مزید کہا کہ کمیشن ماہر تنظیموں کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے فلسفے سے متعلق واقعات کا ایک متنوع کیلنڈر پیش کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کانفرنسوں،کتاب میلوں اور لٹریچر، اشاعت اور ترجمے کی تقریبات کا ایک بیڑا 2022 کے لیے پہلے سے ہی پائپ لائن میں تھا۔ ’ہم سرگرمیوں سے بھرا ایک بہت کامیاب سال گزارنے جا رہے ہیں۔‘

شیئر: