سیکیورٹی اہلکار پر فائرنگ کرنے والا شخص گرفتار
’موقع کی نزاکت اور راہگیروں کی سلامتی کو مد نظر رکھتے ہوئے مناسب جوابی اقدام کیا گیا‘ ( فوٹو: سبق)
تبوک پولیس نے سیکیورٹی اہلکار پر فائرنگ کر کے فرار ہونے والے شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مذکورہ شخص نے گاڑی چوری کی اور موقع سے فرار ہوگیا تھا۔
تبوک ریجن پولیس نے کہا ہے کہ ’مذکورہ شخص کا تعاقب کیا گیا تو اس نے سیکیورٹی اہلکار پر فائرنگ کردی‘۔
’موقع کی نزاکت اور راہگیروں کی سلامتی کو مد نظر رکھتے ہوئے مناسب جوابی اقدام کیا گیا‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’مذکورہ شخص کو گرفتار کیا گیا اور اس کے قبضے سے اسلحہ ضبط کیا گیا ہے‘۔
’تفتیش کرنے پر معلوم ہوا کہ وہ جرائم پیشہ اور عادی مجرم ہے جو پہلے سے سیکیورٹی اداروں کو مطلوب ہے‘۔
پولیس نے بتایا ہے کہ ’مذکورہ شخص کے متعلق ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا جائے گا‘۔