مدینہ منورہ شہر میں منگل کو فجر سے گھنے بادل چھائے ہوئے ہیں جہاں موسلادھار بارش کی توقع کی جا رہی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مدینہ منورہ ریجن کی متعدد کمشنریوں میں تیز بارش ہوئی ہے جبکہ جدہ سمیت کئی شہروں میں بھی بارش کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں
-
سعودی ایئرپورٹس پر ٹیکسیوں کے نئے نرخ نامے کی منظوریNode ID: 627226
-
یونیسکو نےعربی رسم الخط کو ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کرلیاNode ID: 627266
محکمہ موسمیات نے مدینہ منورہ ریجن کے رہائشیوں کے لیے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’پوری ریجن میں بارش کی یہ کیفیت دوپہر دو بجے تک رہے گی۔‘
محکمے نے کہا ہے کہ ’ینبع، الرایس، العیص، الفقرہ اور بدر میں بھی تیز بارش ہوگی۔‘
ادھر جدہ کے موسم کی پیشگوئی کرتے ہوئے طقس العرب ویب سائٹ نے کہا ہے کہ ’شہر میں آج موسم غیر یقینی ہو سکتا ہے۔‘
’جدہ کے مقابل بحیرہ احمر میں گھنے بادل جمع ہوگئے ہیں جن کا رخ جدہ کی طرف ہوسکتا ہے۔‘
’اس کے باعث شہر کے متعدد علاقوں میں درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے جبکہ بعض علاقوں میں تیز بارش بھی ہو سکتی ہے۔‘
#شاهد
بروق و اجواء النباه القديمه الان#ينبع #المدينة_المنورة
الاربعاء ١١-٥-١٤٤٣هـ pic.twitter.com/3Jz2reKl9J— الطقس والمكشات (@6Q6QS) December 15, 2021