Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز کی افغانستان کےلیے امدادی مہم جاری

شاہ سلمان مرکزکے تحت 77 سے زیادہ ممالک میں امدادی مہم جاری ہے(فوٹو، ایس پی اے)۔  
 أفغان عوام کے انسانی مسائل حل کرنے کےلیے سعودی عرب نے 2 اور طیارے امدادی سامان کے ساتھ کابل بھیج دیے ۔
امدادی سامان 65 ٹن 746 کلو گرام کھانے پینے کی اشیا کے علاوہ روز مرہ کے استعمال کا سامان  ہے۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات اس سے قبل جمعرات کو بھی امدادی سامان سے لدے دو طیارے أفغانستان پہنچا چکا ہے۔  

اس سے قبل امدادی سامان لے کرایک طیارہ افغانستان پہنچ چکا ہے(فوٹو، ٹوئٹر)

سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق سعودی عرب دنیا بھر میں قدرتی آفات اور اندرونی مسائل سے دوچار برادر اور دوست ملکوں کی مدد کی پالیسی پر گامزن ہے۔
أفغانستان کےلیے مذکورہ امدادی سامان کی ترسیل سعودی عرب کی اسی پالیسی کا حصہ ہے ۔ شاہ سلمان مرکز برائے امداد 77 سے زیادہ متاثرہ ضرورت مند ملکوں میں امدادی مہم چلائے ہوئے ہے ۔  

شیئر: