خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے قطر کے یوم وطنی (قومی دن) پر امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کو مبارک باد دی ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق شاہ سلمان نے تہنیتی پیغام میں امیر قطر کے لیے نیک خواہشات اور پائیدار صحت و عافیت کے لیے پاکیزہ جذبات کا اظہار کیا۔ قطر کے برادر عوام کی مسلسل ترقی و خوش حالی کے حوالے سے خیرسگالی کا پیغام بھی دیا۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی قومی دن پر امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کو مبارک باد کا خصوصی پیغام بھیجا۔ انہوں نے امیر قطر کے لیے نیک خواہشات اور قطر کے برادر عوام کی مزید ترقی و خوش حالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔