Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈاکٹر عاصم کو رہا کردیا گیا

کراچی..سندھ ہائی کورٹ نے کرپشن کے 2 مقدمات میں سابق وزیر پٹرولیم ا ور پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کی رہائی کے احکامات جاری کردیئے، انہیں19 ماہ بعدرہا کردیا گیا۔ سندھ ہائی کورٹ نے 479 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق دو کیسز میں درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے 50 لاکھ روپے کے مچلکے اور پاسپورٹس جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔ عدالت کے ناظر نے پاسپورٹ جمع نہ کرانے پر ڈاکٹر عاصم کے ریلیز آرڈر جاری کرنے سے انکار کردیا تھا۔جمعہ کی صبح انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ڈاکٹر عا صم کے پاسپورٹ واپس کرنے کے احکامات جاری کیے، قانونی تقاضے پورے کئے جانے کے بعد رہائی کے احکامات جاری کردیئے گئے۔ ڈاکٹرعاصم پولیس کی بکتر بند گاڑی میں جناح اسپتال سے کلفٹن میں اپنے اسپتال چلے گئے۔ڈاکٹر عاصم نے رہائی کے بعد شکرانے کے نوافل ادا کئے۔ واضح رہے کہ پاسپورٹ جمع نہ کرائے جانے پر گزشتہ روز ڈاکٹر عاصم کے ریلیز آرڈر جاری نہیں ہوسکے تھے۔ 
 

شیئر: