Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی میں جماعت اسلامی کے کارکنوں کی گرفتاریاں

کراچی... پولیس نے امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان سمیت کئی کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ حافظ نعیم الرحمان نے لوڈ شیڈنگ اور اور بلنگ کے خلاف دھرنے کا اعلان کیا تھا۔ جمعہ کو پولیس نے ادارہ نور حق کے باہر رکاوٹیں کھڑی کردیں۔ جماعت اسلامی کے کارکن گھیرا توڑ کر باہر نکلے تو پولیس نے گرفتاریا ں شروع کردیں۔ حافظ نعیم الرحمان اور جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما اسداللہ بھٹو سمیت کئی کارکنوں کو حراست میں لے لیا ۔ ا نتظامیہ کا موقف ہے کہ دھرنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔پولیس نے شارع فیصل پر جمع ہونے والے جماعت اسلامی کے کارکنان کو بھی حراست میں لے لیا اور کیمپ اکھاڑ دئیے۔ا س سے قبل حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ کے الیکٹرک شہریوں سے فراڈ کررہی ہے۔ حکومت اور اپوزیشن اس سے ملی ہوئی ہے۔کے الیکٹرک کی جانب سے بل ٹھیک کرنے سے انکار اور قسطوں پر زور دیا جاتا ہے۔ظلم کے خلاف آواز بلند کرنا جرم نہیں۔امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے حافظ نعیم الرحمان اور کارکنوں کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کریک ڈاون کرکے شہریوں کو ہراساں کررہی ہے۔ جلسے جلوس اور احتجاج عوام کا جمہوری حق ہے۔گرفتاریوں اور پکڑ دھکڑ سے احتجاج کا حق نہیں چھینا جاسکتا۔

 

شیئر: