Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں کرسمس ٹری درآمد کرنے کی اجازت نہیں ، محکمہ کسٹم

دوسرے مذاہب کی علامات والی اشیا درآمد کرنے پرپابندی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی محکمہ کسٹم ، زکوہ اورٹیکس کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق مملکت میں اسلام کے علاوہ کسی بھی دیگر مذہب کی علامات پرمشتمل اشیا درآمد کرنے کی اجازت نہیں جن میں کرسمس ٹری بھی شامل ہے۔
عاجل نیوز کا کہنا ہے کہ محکمہ کسٹم نے لوگوں کے ان استفسارات جن میں کرسمس ٹری کی درآمد کے حوالے سے دریافت کیا گیا تھا کا جواب دیتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ قانونی طورپرمملکت میں اسلام کے علاوہ کسی بھی مذہب کی علامات پرمشتمل اشیا یا ’لوگو‘ درآمد کرنے پرپابندی ہے جن میں کرسمس ٹری بھی شامل ہے۔
واضح رہے محکمہ کسٹم و زکوۃ ٹوئٹر پرایک شخص کی جانب سے دریافت کیا گیا کہ ’ اس قسم کی باتیں گردش کررہی ہیں جن میں کہا جارہا ہے کہ کرسمس ٹری درآمد کرنے پرعائد پابندی ختم کردی گئی ہے‘؟
جس کے جواب میں محکمہ کسٹم نے واضح طورپر اس کا انکار کرتے ہوئے کہا کہ کرسمس ٹری ہی نہیں بلکہ اسلام کے علاوہ دیگر مذاہب کی اشیا درآمدکرنے کی قطعی اجازت نہیں دی گئی ہے‘۔

شیئر: