Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کیسز کس شہر میں سب سے زیادہ ؟

جدہ میں مریضوں کی تعداد 60 جبکہ مکہ مکرمہ میں 50 رہی(فوٹو، ایس پی اے)
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روز مملکت میں ریاض ریجن میں کورونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ رہی۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مملکت میں 325 کیسز میں سے صرف ریاض ریجن میں مصدقہ کیسز کی تعداد 122 رہی۔
عاجل نیوز نے وزارت صحت کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ ریاض ریجن کے بعد دوسرا نمبرجدہ کا رہا جہاں کنفرم کووڈ19 کے کیسز کی تعداد 60 جبکہ مکہ مکرمہ میں 50 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
مدینہ منورہ ریجن میں مریضوں کی تعداد 11 رہی ، دمام میں 9 اور الھفوف میں 8 جبکہ طائف اور الظھران میں چھ ، چھ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
الخبر ریجن میں 5 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ القطیف اور المبرز میں چار، چار جبکہ الجبیل اور الخرج میں کرونا مریضوں کی تعداد 3 ، تین رہی ۔
عرعر ، ابھا ، ینبع ، السلیل ، شقرا اور الخفجی میں دو ، دو افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ خلیص ، الدرب ، تبوک ، بریدہ ، الباحہ ، خمیس مشیط ، جازان ، نجران ، عفیف ، الدوادمی ، عنیزہ ، الرس ، البجادیہ ، البدائع ، الحناکیہ ، بلجرشی ، المزاحمیہ اور فیفا میں ایک ایک شخص اس مرض میں مبتلا پایا گیا۔
واضح رہے ہفتے کے روز وزارت صحت کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مملکت کے تمام ریجن میں کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کی مجموعی تعداد 325 ریکارڈ کی گئی ہے۔

شیئر: