Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات : ایک ہی دن میں کورونا کے 17 سو سے زائد کیسز

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 لاکھ 25 ہزار سے زائد کورونا ٹیسٹ کیے گئے(فوٹو، ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید ایک ہزار 7 سو32 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ امارات میں اب تک کورونا کے مصدقہ کیسز مجموعی کیسز کی تعداد 7 لاکھ 53 ہزار 65 تک پہنچ گئی ہے۔
اماراتی اخبار ’البیان‘ کے مطابق وزارت صحت نے گزشتہ ایک روز کے اندر امارات میں 3 لاکھ 25 ہزار 97 کورونا ٹیسٹ کرائے۔
اماراتی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے اندر کورونا سے متاثرہ ایک شخص کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد اب تک اس مرض سے مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 159 تک پہنچ گئی۔
کورونا سے ایک ہی روز میں 608 افراد صحتیاب ہوئے جس کے بعد اب تک اس مرض سے شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 41 ہزار 933 تک پہنچ گئی ہے۔
کورونا اور اس کی تبدیل ہونے والی نئی شکل ’اومی کورون ‘ سے بچنے کے لیے وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مقررہ ایس اوپیز پرعمل کیاجائے اور ازدحام والے مقامات پرماسک کے استعمال کو یقینی بناتے ہوئے سماجی فاصلے کے اصول پربھی عمل جاری رکھا جائے

شیئر: