Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 گورنر حائل کا منفرد اقدام، ریجن کے ہر فرد کی جانب سے عطیہ

ریجن کے ہرفرد کی جانب سے انجمن کو ایک، ایک ریال دیا جائے گا (فوٹو: سبق نیوز)
  گورنر حائل شہزادہ عبدالعزیز بن سعد آل سعود نے یتیموں کی نگہداشت کرنے والی فلاحی انجمن کو ریجن کے ہرفرد کی طرف سے ایک، ایک ریال کا عطیہ کیا ہے۔
حائل کے باشندوں کی تعداد 7 لاکھ افراد پر مشتمل ہے۔ گورنر حائل کی جانب سے منفرد اقدام کا اعلان کرتے ہوئے ریجن کے ہرفرد کی جانب سے یتیموں کی فلاحی انجمن کے لیے عطیہ کیا۔
 سبق ویب سائٹ کے مطابق گورنرحائل نے گراں قدر اور منفرد نوعیت کے عطیے کا اعلان پیر 27 دسمبر کو فلاحی انجمن کے زیر اہتمام ہونے والی تقریب کے دوران کیا۔
گورنر حائل نے تقریب کے موقع پر ایک وقف فنڈ کا بھی افتتاح کیا۔ فنڈ سے حائل صوبے کے یتمیوں کی ضروریات پوری کی جائیں گی۔
انہوں نے انجمن کے پروگراموں کو چلانے کےلیے 7 لاکھ ریال عطیے کا اعلان کیا۔
تقریب کی سرپرستی معروف سرمایہ کار عبداللہ بن صالح العثیم نے کی۔

شیئر: