Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہیتھرو پرطیارے اور ڈرون ٹکرانے سے بچ گئے

لندن .... لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے قریب 3طیارے ، 3مختلف ڈرون سے ٹکراتے ٹکراتے بچ گئے۔ یہ واقعات گزشتہ سال 3ہفتوں کے دورن پیش آئے تھے۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طیاروںکے قریب اڑنے والے ڈرون سے خطرات پیدا ہوگئے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق اے 320 مسافر طیارہ ہیتھرو پر اتر رہا تھا کہ اسی دوران طیارے کے دائیں سمت پر 10ہزار فٹ کی بلندی پر ایک ڈرون اڑتا دیکھا گیا۔ اس موقع پر پائلٹ کو حیرت ہوئی کہ ڈرون 10ہزار فٹ پر بھی اڑ سکتا ہے۔پائلٹ کا کہنا تھا کہ اس موقع پر اس کے لئے طیارے کو محفوظ بنانا سب سے اہم کام تھا۔ حالیہ برسوں میں اگرچہ کوئی طیارہ ڈرون سے نہیں ٹکرایا لیکن اس قسم کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں کیونکہ لوگوں میں ڈرون اڑانے کا شوق بھی بڑھا ہے۔ 2016 ءمیں ڈرون اور طیاروں کے ٹکرانے کے 700کے قریب حادثات رونما ہونے سے بچے جبکہ 2015ءمیں ایسے 29 اور 2014ءمیں 6واقعات ہوئے تھے۔

شیئر: