سعودی عرب کے وسطی اور مشرقی علاقوں سمیت قطر، بحرین اور امارات میں آج موسلادھار بارش کی توقع ہے۔
طقس العرب کے مطابق ریاض کے علاوہ جنوبی، مغربی اور شمالی علاقوں میں موسم ابر آلود ہونے کے باعث بارش ہوگی۔
مزید پڑھیں
-
عمرہ اجازت نامے کے بعد بس ٹکٹ خریدنا ضروری ہے؟Node ID: 631761
-
سعودی ڈاکار ریلی کا افتتاح آج، 70 ممالک کے 650 ڈرائیورز شریکNode ID: 631771
ماہرین موسمیات نے کہا ہے کہ ’موسمی نقشوں کا مطالعہ کرنے سے معلوم ہوا ہے کہ سمندر سے گھنے بادل کا رخ مختلف شہروں کی طرف ہے‘۔
دوسری طرف سعودی ماہر موسمیات عبد العزیز الحصینی نے کہا ہے کہ ’ریاض اور مشرقی ریجن میں آئندہ 36 گھنٹوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہے’بارش کی کیفیت کم شدت کے ساتھ مکہ مکرمہ، باحہ، جازان، عسیر، قصیم اور مدینہ منورہ میں بھی ہوگی‘۔
فجر اليوم
صاعقة في دبي تضرب برج خليفة
الامارات …… pic.twitter.com/j2lCUgcJLn— Abumysara Elsharif (@AbumysaraElsha3) January 1, 2022