Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ڈاکار ریلی کا افتتاح آج، 70 ممالک کے 650 ڈرائیورز شریک

اختتام 14 جنوری کو جدہ میں ہوگا- (فوٹو ایس پی اے)
سعودی ڈاکار ریلی 2022 ایڈیشن 44 کا افتتاح آج سنیچر کو ہوگا- یکم جنوری سے  14 جنوری تک 70 ملکوں کے  650 ڈرائیورز اپنی قسمت آزمائیں گے-
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب مسلسل تیسرے سال ڈاکار ریلی کی میزبانی کر رہا ہے-
یہ امتیاز اس لیے بھی حاصل ہے کیونکہ سعودی عرب وسیع و عریض صحراؤں، پرکشش قدرتی مناظر اور رنگا رنگ جغرافیائی تشکیل سے مالا مال ریاست ہے-
ڈاکار ریلی کو کامیاب اور پرکشش بنانے میں یہ ساری خوبیاں بے حد اہم ہیں-
ڈاکار ریلی کا افتتاح سعودی عرب کے مشہور شہر حائل سے ہوگا- باقاعدہ مقابلے کا آغاز اتوار کو ہوگا-
سپورٹس کی دنیا کے اس عظیم الشان پروگرام کی تیاریاں نقطہ عروج کو پہنچ چکی ہیں- اس کی شروعات حائل کے صحرا سے ہوگی اور اختتام  14 جنوری کو جدہ میں ہوگا- 8 جنوری کو دارالحکومت ریاض میں آرام کا وقفہ رکھا گیا ہے-
ڈاکار ریلی ایڈیشن  44 تاریخ کا سب سے بڑا مقابلہ ہے- اس میں 650 سے زیادہ ڈرائیور شرکت کررہے ہیں- ان کا تعلق دنیا کے  70 ممالک سے ہے- علاوہ ازیں ریلی میں مختلف زمروں کی 430 گاڑیاں شریک ہوں گی- 146 ڈاکار کلاسک زمرے میں شامل ہوں گی-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: