Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمرہ اجازت ناموں کا اجرا معمول کے مطابق جاری

’کورونا ایس او پیز کے باعث اجازت ناموں کے اجرا میں تعطل نہیں ہوا‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
وزارت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ زائرین حرم کو عمرہ اور حرم میں نماز کے اجازت نامے پہلے کی طرح جاری کئے جا رہے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے  مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’نئی ایس او پیز کے باعث عمرہ اجازت ناموں میں کوئی تعطل نہیں ہوا‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے لیے توکلنا  اور اعتمرنا ایپ پہلے کی طرح کام کر رہی ہے‘۔
’مسجد الحرام کی زیارت کے خواہش مند اپنی سہولت سے عمرہ یا نماز کے لیے اجازت نامے حاصل کرسکتے ہیں‘۔

شیئر: