سعودی ریلوے ’سار‘ نے تاکید کی ہے کہ 12 برس اور اس سے زیادہ عمر کے تمام مسافروں کے لیے ’محصن‘ (امیون) ہونا ضروری ہے-
یا تو ویکسین کی دونوں خوراکیں لیے ہوئے ہوں یا ویکسین کی پابندی سے مستثنی زمروں سے تعلق رکھتا ہو-
جوشخص محصن نہیں ہوگا اسے ٹرین کے ذریعے سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی-
سبق ویب سائٹ کے مطابق مملکت میں شمال مشرقی ریلوے انتظامیہ نے ٹوئٹر پرجاری بیان میں کہا ہے کہ متعلقہ اداروں کی ہدایت کے بموجب ریل سے 12 برس اور اس سے زیادہ عمر کے وہی افراد سفر کرسکتے ہیں جن کا توکلنا ایپ میں ہیلتھ سٹیٹس محصن کا ہو- یا تو ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے کی وجہ سے محصن ہو یا مستثنی زمروں میں شامل ہو-
بارہ برس سے کم عمر کے بچوں اور بچیوں کو صرف اس صورت میں سفر کی اجازت ہوگی جبکہ یہ ثابت ہوجائے کہ وہ کورونا وائرس سے متاثر نہیں ہوئے ہیں-