Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن کے فوجی اڈے پر حوثیوں کا میزائل حملہ، 11 اہلکار ہلاک

السوادیہ کیمپ کا خطرہ دور کرنے کے لیے قانونی کارروائی ہوگی (فوٹو، ٹوئٹر)
یمن میں فوجی اڈے پر حوثیوں کی جانب سے داغے گئے میزائل حملے کے نتیجے میں 11 یمنی فوجی اہلکار ہلاک جبکہ 17 زخمی ہو گئے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق جمعرات کو یمن کے جنوبی صوبے شبوا کے فوجی اڈے پر حوثیوں کی جانب سے میزائل داغا گیا۔
ایک مقامی حکومتی عہدیدار نے عرب نیوز کو بتایا کہ ’اہلکار مرخہ الصوفلہ ضلع میں واقع فوجی اڈے پر جمع ہو رہے تھے جب ایک بڑا دھماکا ہوا۔‘
اس سے قبل عرب اتحاد  برائے یمن نے کہا تھا کہ ’حوثیوں نے جمعرات کو یمنی صوبے ’البیضا‘ کے ’السوادیہ‘ کیمپ سے دو بیلسٹک میزائل داغے۔‘
اخبار 24 اور عاجل کے مطابق عرب اتحاد کے  ترجمان بریگیڈیئر ترکی المالکی نے بتایا کہ ’حوثیوں نے السوادیہ کیمپ میں کسٹم سینٹر قائم کیا ہے اور شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کررہے ہیں۔‘ 
المالکی نے بتایا کہ ’السوادیہ کیمپ کا خطرہ دور کرنے کے لیے قانونی کارروائی ہوگی۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی جان بچانے کے لیے کیمپ خالی کردیں اور وہاں سے اپنے ٹرک نکال کر باہر لے جائیں۔‘ 

شیئر: