Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے 2708 نئے کیسز

وزارت صحت نے ایک روز میں 4 لاکھ69 ہزار سے زائد کورونا ٹیسٹ کیے(فوٹو، ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 2 ہزار 7 سو سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے- 
اماراتی خبررساں ادارے ‘وام‘ کے بدھ 4 جنوری کو اماراتی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2 ہزار 7 سو 8 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ایک ہی دن میں کورونا سے 743 افراد شفایاب ہوئے-
وزارت صحت کامزید کہنا ہے کہ کورونا سے گزشتہ روز کسی فرد کے ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ملی- 
کورونا ٹیسٹ کے حوالے سے وزارت صحت  نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امارات میں کورونا کے 4 لاکھ 69 ہزار 92 نئے ٹیسٹ کیے گئے- 
وزارت کا مزید کہنا تھا کہ امارات میں کورونا وائرس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 74 ہزار 897 تک پہنچ گئی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے اب تک  2 ہزار  170 افراد ہلاک ہوچکےہیں۔
کورونا سے مجموعی طورپر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 7 لاکھ 49 ہزار  254 ہوگئی ہے- 

شیئر: