Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر قانونی تارکین کے خلاف مہم جاری، 13 ہزار سے زیادہ تارکین گرفتار

’مجموعی تعداد میں سے 7118 گرفتار شدگان اقامہ قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے‘ ( فوٹو: سبق)
غیر قانونی تارکین کے خلاف ملک بھر میں مہم جاری ہے جس کے تحت گزشتہ ہفتے اقامہ و لیبر قوانین کی علاوہ ہزاروں دراندازوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مشترکہ کمیٹی نے 30 دسمبر 2021 سے 5 جنوری 2022 کے دوران گرفتار ہونے والوں کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔
غیر قانونی تارکین سے پاک وطن مہم کے تحت کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نے کہا ہے کہ ’گزشتہ ہفتے مجموعی طور پر 13 ہزار709 تارکین گرفتار ہوئے ہیں‘۔
’مجموعی تعداد میں سے 7118 گرفتار شدگان اقامہ قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے‘۔
’سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی تعداد 5015 ہے جبکہ 1576 گرفتار شدگان لیبر قوانین کی خلاف ورزی کر رہے تھے‘۔
مشترکہ کمیٹی نے کہا ہے کہ ’مذکورہ عرصے کے دوران 365 افراد کو گرفتار کیا ہے جو سعودی عرب کی سرحد عبور کرکے غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے‘۔
’ان میں سے 45 فیصد یمنی، 53 فیصد ایتھوپی جبکہ دو فیصد دیگر ممالک کے تارکین تھے‘۔

’دراندازوں کی تعداد 5015 ہے جبکہ 1576 گرفتار شدگان لیبر قوانین کی خلاف ورزی کر رہے تھے‘ ( فوٹو: عکاظ)

’اسی طرح 75 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جو غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرکے بیرون ملک جانے کی کوشش کر رہے تھے‘۔
مشترکہ کمیٹی نے کہا ہے کہ ’غیر قانونی تارکین کو سہولت دینے، ان کی مدد کرنے اور ان کے ساتھ تعاون کرنے پر 7 افراد گرفتار ہوئے ہیں‘۔

شیئر: