سعودی عرب میں کورونا کے 3068 مریضوں کی تصدیق
’گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دو مریض ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 134 کی حالت نازک ہے‘ (فوٹو: العربیہ)
سعودی وزارت صحت نے آج ہفتے کو کورونا کے 3068 نئے مریضوں کی تصدیق کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کورونا کے کل مریضوں کی تعداد بڑھ کر 575293 ہوگئی ہے۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دو مریض ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 134 کی حالت نازک ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’شفایاب ہونے والے مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر 545771 ہوگئی ہے جبکہ آج 793 مریض شفایاب ہوئے ہیں‘۔