Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن ایکسپو 2020 کے نئے  اشتہار میں جلوہ گر

ایکسپو 2020 اب تک 17 ہزار محتلف ایونٹس کی میزبانی کر چکا ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)
بالی ووڈ سپرسٹار امیتابھ بچن نے دبئی میں جاری ایکسپو 2020 کے لیے رواں ہفتے ایک نئے اشتہار میں حصہ لیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق انڈیا اور متحدہ عرب امارات میں ریلیز کیے گئے اس اشتہار میں بالی ووڈ سٹار بگ بی کے ساتھ  انڈین شاعر پرسون جوشی اور مشہور موسیقار شنکرمہادیون بھی موجود ہیں۔
دبئی ایکسپو2020 کے الوصل ڈوم میں موجود  دنیا کی سب سے بڑی 360 ڈگری کی سکرین پر اس کا تجربہ کیا گیا ہے۔ ایکسپو 2020 میں دنیا کے 192 ممالک حصہ لے رہے ہیں۔
یہ  پہلا موقع ہے جب بالی ووڈ سے منسلک  تینوں فنکاروں نے ایک ساتھ کسی پروجیکٹ پر  اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے۔
اس موقع پر انڈین موسیقار شنکر مہادیون نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جب ہم نے مل کر  اس پراجیکٹ پر کام شروع کیا تو سب سے بڑا چیلنج یہ تھا کہ ایکسپو 2020 دبئی کے وژن کو صحیح معنوں میں اجاگرکرسکیں۔
ہماری خواہش تھی کہ یہ اشتہار بامقصد ہونے کے ساتھ اس میں ہرعمر کے افراد کے لیے دلچسپی اور تفریح بھی ہو۔
بھارتی شاعر پرسون جوشی جو انڈیا میں ایک ورلڈ گروپ کے سی ای او بھی ہیں انہوں نے بتایا ہے کہ یہ اشتہار اس بات کا مظہر ہے کہ ایکسپو 2020 دبئی نے دنیا کو کیسے اکٹھا کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بالی ووڈ سٹار امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنا ہمیشہ کچھ نہ کچھ سیکھنے کے لیے ایک نیا  تجربہ رہا ہے۔

 اشتہار میں ہرعمر کے افراد کے لیے دلچسپی اور تفریح بھی ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)

امیتابھ بچن اپنے ہر کام میں ہمیشہ نئے سے نئے تصورات لاتے ہیں اور معروف موسیقار شنکر مہادیون کے ساتھ کام کرنا بھی خوبصورت اور خاص تحربہ ہے۔
پرسون جوشی نے کہا ہے کہ ہم تینوں نے مل کر اس اشتہار میں کچھ خاص دکھانے کی کوشش کی ہے جسےیہاں موجود حاضرین پسند کریں گے۔
واضح رہے کہ دبئی میں اکتوبر2021 سے آغاز کے بعد اب تک ایکسپو 2020 یہاں ہونے والے17 ہزار مختلف قسم کے ایونٹس کی میزبانی کر چکا ہے۔
مختلف قسم کے ایونٹس میں سینکڑوں فنکاروں، ہنرمندوں اور  مختلف رہنماؤں کا خیرمقدم کرتے ہوئے ہزاروں تفریحی پروگراموں کا اہتمام کیا گیا ہے۔
ایکسپو 2020 میں دیگر کئی ایک مشہور انڈین سٹارز نے بھی اپنی پرفارمنس دکھائی ہے جن میں نیہا کاکڑ اور ریپر بادشاہ بھی شامل ہیں۔
ایکسپو نے دیگر مشہور ہندوستانی تفریح ​​کاروں کی میزبانی کی ہے جیسے گلوکارہ نیہا ککڑ اور موسیقار المعروف بادشاہ نے پرفارمنس دکھائی ہے۔
انڈیا کے ایوارڈ یافتہ ہدایت کار شیکھر کپور اور آسکر اور گریمی ایوارڈ یافتہ موسیقار اے آر رحمان رواں ماہ ایکسپو 2020 میں میوزیکل شو پیش کریں گے۔
 

شیئر: