Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈاکار ریلی کا آٹھواں مرحلہ شروع، 395 کلو میٹر کی مسافت طے ہوگی

’پہاڑوں اور سنہری ریت کے ساتھ سورج کی چمکتی شعاعوں کے جلو میں نئے مرحلے کا آغاز ہوچکا ہے‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
ڈاکار ریلی کا آج پیر کو آٹھواں مرحلہ شروع ہوگیا جو الدوادمی سے وادی الدواسر تک رہے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق آٹھویں مرحلے میں کل 395 کلو میٹر کی مسافت طے کی جائے گی۔
وزارت کھیل نے ڈاکار ریلی کے نئے مرحلے کی تصاویر جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’پہاڑوں اور سنہری ریت کے ساتھ سورج کی چمکتی شعاعوں کے جلو میں نئے مرحلے کا آغاز ہوچکا ہے‘۔
واضح رہے کہ ڈاکار ریلی کے ساتویں مرحلے کے اختتام کے بعد ایک دن کا وقفہ دیا گیا تھا۔
ساتویں مرحلے میں فرانسیسی  رائیڈر سیباستیان لویپ نے گاڑیوں کے مقابلے میں اول پوزیشن حاصل کی ہے۔
دوسری پوزیشن قطری رائیڈر ناصر العطیہ نے جبکہ تیسری ہسپانوی رائیڈر کارلس نے حاصل کی ۔
واضح رہے کہ تمام راؤنڈ ز میں مجموعی طور پر قطری رائیڈر ناصر العطیہ اول آرہے ہیں جبکہ دوسری پوزیشن سیباستیان لوئپ کے پاس ہے۔

شیئر: