Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں سعودی ڈیزائن فیسٹیول کا افتتاح

آن لائن برانڈ نے ضرورت کی مختلف اشیا کو ترتیب سے سجا رکھا ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)
سعودی ڈیزائن فیسٹیول کا افتتاح کر دیا گیا ہے ۔ریاض کےقریب جاکس ڈسٹرکٹ میں یہ فیسٹیول29 جنوری تک جاری رہے گا۔
تین ہفتوں تک سجائے جانیوالے اس ایونٹ میں منفرد  ڈیزائن تیار کرنے والے نوجوان سعودی ڈیزائنرز کو  اپنی صلاحیتیں اور مختلف فن ابھارنے میں مدد ملے گی اور یہ ایونٹ ان کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا۔

سنگ مرمرکی مدد سے خصوصی طور پر تیار کردہ کافی کی میزوں سے لے کر مخملی صوفوں کے ساتھ فرنیچر کے آن لائن برانڈ نے یہاں پر ضرورت کی مختلف اشیا کو ترتیب سے سجا رکھا ہے۔

داخلی دروازوں پر نجد کے علاقے کی معروف کندہ کاری اورڈیزائنگ کے ساتھ خوبصورت انداز میں خاص قسم کے کپڑے سے تیار کئے گئے صوفے اس ڈیزائن فیسٹیول کا حصہ ہیں۔

گھریلو سجاوٹ کے لیے خاص قسم کے گلدان یہاں پر موجود ہیں جو  آنے والوں کے لیے جاذب نظر برانڈ ہے جو گھر کی خوبصورتی کے لیے ایسے سامان کی تلاش میں رہتے ہیں۔

محمد بالبکی، عبیر علیزہ، سعود مرحب اور الجوہرہ الرشید کے تعاون سے2019 میں قائم کی گئی مختلف قسم کے ڈیزائن تیار کرنے والی کمپنی  نوجوان سعودی ڈیزائنرز کے ساتھ دستکاری کے نمونے تیار کرنے میں تعاون کررہی ہے۔

سعودی آرٹسٹ اور پروڈکٹ ڈیزائنر کا کام 'حنایا' کے عنوان سے اس نمائش میں پیش کیا گیا ہے۔ 
نمائش میں رکھی گئی ایک خاص قسم کے ڈیزائن والی شیلف فنکارانہ انداز اور تیار کرنے میں  تین جہت سے متاثر ہے جسے 'مقرناس' کہا جاتا ہے۔

سعودی آئی وئیر یا خوبصورت اندازاور ڈیزائن پر تیار کی گئی عینک یہاں پر یہاں دھوپ میں استعمال ہونے والے منفرد ڈیزائن کے چشمے کے طور پر  پیش کی گئی ہیں۔
 
  • سعودی عرب کی خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں
  • فوٹوز بشکریہ عرب نیوز
 
 

شیئر: