Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایل جی کمپنی بیٹریوں کے مواد کی تیاری کا پلانٹ لگائے گی

کمپنی کو توقع ہے آپریشنل ہونے کے بعد یہ دنیا میں کیتھوڈ مٹیریل تیار کرنے والا سب سے بڑا پلانٹ ہوگا۔ فائل فوٹو: اے ایف پی
جنوبی کوریا کی ٹیکنالوجی کمپنی ایل جی چیم لمیٹڈ نے اعلان کیا ہے کہ وہ سنہ 2025 تک بیٹریوں کی تیاری کے لیے کیتھوڈ مواد کی تیاری کا پلانٹ لگائے گی۔
خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق کمپنی نے جاری کیے ایک بیان میں کہا ہے کہ بیٹریوں کے مواد کی تیاری کے لیے لگائے جانے والے پلانٹ پر سنہ 2025 تک 419 ملین ڈالر کی رقم خرچ کی جائے گی۔
خیال رہے کہ دنیا بھر کی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو بیٹریوں اور الیکٹرانک سامان میں استعمال ہونے والی چِپ کے لیے مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔
ایل جی چیم کے مطابق یہ پلانٹ گومی شہر میں لگایا جائے گا۔
کمپنی کے بیان کے مطابق پلانٹ سے ایل جی چیم کو سالانہ 60 ہزار ٹن کیتھوڈ مواد کی پیداوار حاصل ہوگی جس کو بیٹریوں کی تیاری میں استعمال کیا جائے گا۔
کمپنی کو توقع ہے آپریشنل ہونے کے بعد یہ دنیا میں کیتھوڈ مٹیریل تیار کرنے والا سب سے بڑا پلانٹ ہوگا۔
جنوبی کوریا میں ایل جی چیم کی تاریخ بہت پرانی ہے۔ یہ کمپنی کیمیکل، خام مال اور الیکٹرانک اشیا کے شعبے میں کام کرتی ہے۔
سنہ 2012 میں کمپنی کا مالیتی حجم 20 ارب ڈالر تھا اور اس سالانہ منافع ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کے لگ بھگ تھا۔

شیئر: