تبوک: عمارت میں آتشزدگی، جانی نقصان نہیں ہوا
آگ شارٹ سرکٹ سے لگی (فوٹو، ٹوئٹر)
تبوک ریجن کی ایک رہائشی عمارت میں شارٹ سرکٹ سے لگی آگ پرقابو پالیا گیا- آتشزدگی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
شہری دفاع کے اہلکاروں نے اطلاع ملتے ہی بروقت کارروائی کرکے آگ میں محصور دو خواتین اور دو بچوں کو بحفاظت نکال لیا-
عاجل نیوز کے مطابق محکمہ شہری دفاع کا کہنا تھا کہ شارٹ سرکٹ سے رہائشی عمارت کے گیٹ میں آگ لگ گئی تھی-
شہری دفاع کا کہنا ہے کہ آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا-
شہری دفاع نے توجہ دلائی ہے کہ مقامی شہری اور مقیم غیرملکی سردی کے موسم میں آگ سے بچاؤ کے لیے ہیٹر، انگیٹھی اور لکڑیوں کے الاؤ کا سہارا لیتے ہیں- ایسا کرتے وقت گیس کے اخراج کا اہتمام کریں اور سونے سے پہلے ہیٹر، انگیٹھی وغیرہ بند کرنا نہ بھولیں-