Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا ضوابط کے حوالے سے تفتیشی مہم تیز

سماجی فاصلہ پرعمل اور ماسک کا استعمال لازمی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کےلیے بلدیہ کی جانب سے تفتیشی مہم جاری ہے۔ طائف ریجن کی بلدیہ نے گزشتہ دنوں مختلف مارکیٹوں کے 23 ہزار تفتیشی دورے کیے۔
سبق نیوز کے مطابق بلدیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاو کے لیے مقررہ ایس اوپیز پرعمل کرنا ضروری ہے۔ اس ضمن میں بلدیہ نے ریجن میں مختلف تفتیشی ٹیمیں تشکیل دی ہیں تاکہ کورونا کے پھیلاو کوروکنے کےلیے ضوابط پرسختی سے عمل درآمد کرایا جائے۔
ریجنل بلدیہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت صحت کی جانب سے مقررکردہ ایس او پیزکے مطابق مارکیٹوں ، تجارتی اداروں یا سرکاری ونجی دفاتر میں جانے والوں کے لیے لازمی ہے کہ وہ ’توکلنا اسٹیٹس اپ ڈیٹ رکھیں اور مارکیٹوں وعوامی مقامات پرموجود اہلکاروں کو توکلنا اسٹیٹس دکھائیں۔
ایسے افراد جنہوں نے ویکسین کی دونوں خوراکیں نہیں لگوائی انکا توکلنا پراسٹیٹس اپ ڈیٹ نہیں ہوتا۔ ایسے افراد جن کے توکلنا پر’امیون‘ نہیں انہیں مارکیٹوں اور عوامی مقامات کے علاوہ سرکاری یا نجی اداروں میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوتی۔
بلدیہ کی جانب سے مقررہ تفتیشی ٹیمیں مارکیٹوں اور تجارتی اداروں میں سماجی فاصلے کے ضوابط پرعمل درآمد کو یقینی بنانے کےحوالے سے بھی تفتیش کررہی ہیں۔
واضح رہے وزارت داخلہ کی جانب سے کورونا ایس اوپیز پرعمل نہ کرنے والوں کے خلاف تادیبی کارروائیاں سخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اس ضمن میں عوامی اور بند مقامات پرماسک استعمال نہ کرنے پرایک ہزار ریال جرمانہ مقرر ہے ۔ ماسک خلاف ورزی دوبارہ ریکارڈ ہونے کی صورت میں جرمانے کی رقم میں اضافہ کردیاجاتا ہے

شیئر: