سعودی عرب میں بچوں کے کورونا ویکسینشن کے دوسرے مرحلے کا آغاز
سعودی عرب میں بچوں کے کورونا ویکسینشن کے دوسرے مرحلے کا آغاز
جمعرات 13 جنوری 2022 21:07
پہلے مرحلے میں مختلف امراض میں مبتلا بچوں کو ویکسین لگائی گئی تھی(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے پانچ سے گیارہ برس کے بچوں کے لیے ویکسین کی دوسری خوراک لگانے کا آغاز کردیا گیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق مملکت کے تمام ریجنز کورونا سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن سینٹرز میں شہریوں اور غیرملکیوں کو مفت ویکسین لگائی جارہی ہے۔
کورونا سے بچاؤ کے لیے سعودی عرب میں ویکسینیشن کا آغاز17 دسمبر 2020 سے کیا گیا تھا جس کا دوسرا مرحلہ 18 فروری 2021 کو شروع ہوا۔
بچوں کےلیے ویکسینیشن کے پہلے مرحلے کا آغازگزشتہ ماہ ہواتھا(فوٹو، ٹوئٹر)
ابتدائی مرحلے میں امور صحت کے اداروں سے تعلق رکھنے والے فیلڈ ورکرز کے علاوہ کورونا کے خطرناک مریضوں اور معمرافراد کو ویکسین لگائی گئی تھی۔
دوسرے مرحلے میں عمر کی حد میں کمی کرتے ہوئے 50 برس تک کے افراد کو ویکسین لگانے کا آغاز کیا گیا بعدازاں دیگر مراحل میں عمر کی حد 18 سے 50 برس کردی گئی۔
پانچ برس اور اس سے زائد عمر کے بچوں کے لیے ویکسینیشن کے پہپلے مرحلے کا آغاز گزشتہ ماہ کیا گیا تھا جس میں ایسے بچوں کو اولیت دی گئی تھی جو کسی قسم کے مرض میں مبتلا ہیں۔
اس حوالے سے وزارت صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مذکورہ عمر کے بچوں کے لیے ویکسینیشن کےدوسرے مرحلے کا آغاز کیاجارہا ہے جس کے تحت تمام بچوں کو ویکسین لگائی جائے گی