Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی فوٹوگرافر کا کمال، تصویر میں مکہ و جدہ کو ملا دیا

جدہ سے طائف کا فاصلہ 139 کلومیٹرہے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی فوٹوگرافرعبدالقادر المالکی نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طائف کی بلند چوٹی ’دکا‘ سے اپنے کیمرے کے ذریعے مکہ مکرمہ اور جدہ کے درمیان فاصلے کو ختم کر دیا۔
سبق نیوز کے مطابق المالکی کی اتاری ہوئی تصویر میں مکہ مکرمہ اور جدہ کے اہم مقامات کی روشنیاں نمایاں ہیں۔ تصویر پر مکہ گورنریٹ نے اپنے ٹوبٹ میں پوچھا ’مکہ مکرمہ اور جدہ کے نمایاں مقامات جو اس تصویر میں دیکھے جا سکتے ہیں کون سے ہیں؟‘
فوٹوگرافر عبدالقادر المالکی کا کہنا تھا کہ یہ فوٹو الھدا پہاڑی سلسلے کے سب سے بلند ترین مقام ’دکۃ‘ سے صبح کے 6 بجے بنائی۔
المالکی نے فوٹو میں نمایاں مقامات کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ مکہ مکرمہ کا ’کلاک ٹاور‘ جبکہ جدہ کا ’نیشنل بینک‘، ٹی وی ٹاور، بندرگارہ کا ٹاور اور بعض اہم عمارتیں شامل ہیں جو اس فوٹومیں دیکھی جا سکتی ہیں۔
واضح رہے جدہ سے مکہ مکرمہ کا فاصلہ 75 کلومیٹر جبکہ مکہ سے طائف کی مسافت 64 کلومیٹرہے۔
الھدی کی چوٹی سے ’دکۃ ‘ پہاڑ تک کا فاصلہ 25 کلومیٹر ہے جبکہ دکۃ پہاڑ طائف ریجن کا بلند ترین مقام ہے۔
فوٹو میں مکہ مکرمہ کی روشنیاں اور جدہ کی اہم عمارتوں کی روشنیاں ہی نہیں بلکہ عمارتوں کے خدوخال بھی نمایاں ہیں اوران عمارتوں پہچانے والے باسانی ان کی شناخت کر سکتے ہیں۔

شیئر: