پاکستان میں ضمنی مالیاتی بل 2021 کے نفاذ کے ساتھ ہی جہاں بہت سی دیگر اشیا پر ٹیکس کی چھوٹ ختم کر دی گئی یا ٹیکس کی شرح میں اضافہ ہوا، وہیں درآمد شدہ موبائل فونز اور ٹیلی کام خدمات پر ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
اس فیصلے سے نہ صرف موبائل فون مہنگے ہوئے بلکہ موبائل فون کالز، ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ بھی مہنگا ہوا ہے۔
ایف بی آر حکام کے مطابق ضمنی مالیاتی بل میں کی گئی ترامیم کے تحت ٹیلی کام سروسز پر ایڈوانس ٹیکس کی شرح 10 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کر دی گئی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ 100 روپے کا بیلنس چارج کرنے والے صارفین کو اب 72.80 روپے کا بیلنس ملے گا۔
مزید پڑھیں
-
بجٹ 2021: شدید ردعمل کے بعد انٹرنیٹ پر ٹیکس واپس لینے کا اعلانNode ID: 573301
-
منی بجٹ آنے سے عام آدمی کی زندگی کتنی متاثر ہوگی؟Node ID: 631091