وزارت صحت نے کورونا کے 5 ہزار 9 سو کیسز کی تصدیق کردی
’گزشتہ روز کورونا کے دو مریض ہلاک ہوئے ہیں جبکہ کل تعداد 8912 ہوگئی ہے‘ ( فوٹو: واس)
سعودی وزارت صحت نے آج بدھ کو کورونا کے 5 ہزار 9 سو 28 کیسز کی تصدیق کر دی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کورونا کے کل مریضوں کی تعداد بڑھ کر 632739 ہوگئی ہے۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’4981 مریض شفایاب ہوئے جن کے بعد شفایابی حاصل کرنے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 578812 ہوگئی ہے‘۔
وزارت نے بتایا ہے کہ ’گزشتہ روز کورونا کے دو مریض ہلاک ہوئے ہیں جبکہ کل تعداد 8912 ہوگئی ہے‘۔
’سعودی عرب کے مختلف ہسپتالوں میں 492 مریضوں کی حالت نازک ہے‘۔