امارات میں اب تک ساڑھے 7 لاکھ سے زیادہ افراد صحت یاب ہوچکے- (فوٹو عرب نیوز)
متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 5 لاکھ 18 ہزار 300 نئے ٹیسٹ کیے گئے-
اماراتی خبررساں ایجنسی ’وام‘ نے وزارت صحت کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ 2902 نئے کیسز ریکارڈ پر آئے ہیں جس کے بعد اب تک مریضوں کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 13 ہزار 931 ہوچکی ہے-
اب تک مرنے والوں کی کل تعداد 2200 ہوچکی ہے- (فوٹو وام)
بدھ کو 1285 افراد کووڈ 19 سے صحت یاب ہوئے اس طرح اب تک 7 لاکھ 63 ہزار 664 لوگ شفایاب ہوچکے ہیں-
وزارت صحت نے مزید بتایا کہ2 افراد کی ہلاکت کے بعد مرنے والوں کی کل تعداد 2200 ہوگئی ہے-
امارات کی وزات صحت کا کہنا ہے کہ عوامی مقامات پرجانے سے قبل ماسک کا استعمال کریں اور بھیڑ بھاڑ سے بچیں ہاتھوں کو سینیٹائز کرتے رہیں-