اب تک کورونا سے شفایاب افراد کی تعداد 7 لاکھ 62 ہزار 379 ہوچکی- (فوٹو الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے-
اماراتی خبررساں ایجنسی ’وام‘ کے مطابق وزارت صحت کا کہنا ہے کہ امارات میں منگل کو کورونا میں مبتلا 1166 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد شفا پانے والوں کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 62 ہزار379 ہوگئی ہے-
امارات میں کورونا کے 2792 نئے مریض ریکارڈ پر آئے ہیں اس طرح اب تک مجموعی تعداد 8 لاکھ 11 ہزار 29 ہوچکی ہے- تین افراد کی موت واقع ہوئی- اب تک کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 2198 تک پہنچ چکی ہے-
وزارت صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4 لاکھ 87 ہزار 749 نئے ٹیسٹ کیے گئے-