امارات میں کورونا کیسزمیں کمی، 2989 نئے مریض
امارات میں پیر کو چار افراد کی موت ہوئی- (فوٹو وام)
متحدہ عرب امارات میں پیر کو کورونا کے نئے کیسز میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ مرض سے متاثر ہوکر 4 افراد کی موت واقع ہوئی ہے-
امارات کی خبررساں ایجنسی ’وام‘ کے مطابق وزارت صحت نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2989 نئے کیسز ریکارڈ پر آئے ہیں اس طرح اب تک متاثرین کی کل تعداد 8 لاکھ 8 ہزار 237 ہوچکی ہے-
کورونا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد پیر کو 945 رہی جس کے بعد اب تک کل صحت یاب افراد کی تعداد 7 لاکھ 61 ہزار 213 ہوچکی ہے- چار اموات کے بعد کل تعدداد 2195 رہی-
امارات کی وزارت صحت نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3 لاکھ 46 ہزار 101 نئے ٹیسٹ کیے گئے-
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں