Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منفرد اقامہ ہولڈرز، سیالکوٹ کے لیے پروازیں، بیرونی عمرہ زائرین سمیت سعودی عرب سے گذشتہ ہفتے کی خبریں

سعودی عرب کی امارات پر حملوں کی مذمت، منفرد اقامہ ہولڈرز کےلیے مراعات، اومی کرون، مملکت میں بڑھتی طلاق کی شرح، اقامے میں توسیع اور اردو پر عبور رکھنے والا سعودی شہری سعودی عرب میں گذشتہ ہفتے کی اہم خبریں رہیں۔
سعودی عرب کی ابوظبی ایئرپورٹ پر ’بزدلانہ دہشت گرد حملے‘ کی مذمت
سعودی عرب نے پیر کو ابوظبی ایئرپورٹ پر ’بزدلانہ دہشت گرد حملے‘ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ابوظبی حملے کی مذمت کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کی سکیورٹی اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے مکمل تعاون کا اعادہ کیا ہے۔
وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق یہ دہشت گردانہ حملہ، جس کے لیے حوثی باغی ذمہ دار ہے، اس گروپ کی جانب سے خطے اور دنیا کے امن، سلامتی اور استحکام کے لیے درپیش خطرے کی نشاندہی کرتا ہے۔‘

مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں

منفرد اقامہ ہولڈرز کے لیے مجوزہ نئی مراعات کون سی؟ 

منفرد اقامہ مرکز نے ضوابط میں مزید ترامیم کا عزم ظاہر کیا ہے- غیرملکیوں کو منفرد اقامے کے حوالے سے دی جانے والی مراعات میں اضافہ کیا جا رہا ہے تاکہ انہیں وہ سہولتیں میسر ہوں جو سعودی شہریوں کو ہیں- 
الوطن اخبار کے مطابق منفرد اقامہ مرکز نے ترامیم کا مسودہ تیار کرلیا ہے- سعودی حکومت چاہتی ہے کہ منفرد استعداد اور تجربہ رکھنے والے غیرملکی سعودی عرب کی سیاسی، سماجی اور اقتصادی ترقی میں حصہ لیں اور ترقی کے تحفظ میں سرگرم کردار ادا کریں اور اس حوالے سے سعودی پالیسی کے نفاذ میں معاون بنیں-۔

مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں

ویزوں کی مہلت 10 روز بعد ختم، اقامے میں توسیع کتنی مدت کے لیے؟
محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ ممنوعہ ممالک کے تارکین کو اقاموں اور خروج و عودہ (ایگزٹ ری انٹری) ویزوں میں توسیع کی جو سہولت دی گئی تھی وہ 31 جنوری 2022 کو ختم ہو جائے گی- محکمہ پاسپورٹ نے نیشنل انفارمیشن سینٹر کے تعاون سے اقاموں اور ویزوں میں توسیع کی کارروائی  خودکار سسٹم کے تحت انجام دی تھی-

مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں

اومی کرون سے بچنے کے لیے 70 فیصد افراد کو بوسٹر ڈوز لگانا ضروری

متعدی امراض کے سعودی ماہر ڈاکٹر ابراہیم مومن نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسموں سے بچنے کے لیے معاشرے کے 70 فیصد افراد کو بوسٹر ڈوز لگانا ضروری ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’ہمیں 70 فیصد افراد کا بوسٹر ڈوز حاصل کرنے کا ہدف آئندہ تین ماہ میں حاصل کرنا ہوگا‘۔

مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں

مملکت میں حالیہ عرصے میں طلاق کی شرح بڑھنے کی وجہ کیا؟
گزشتہ چند ماہ کے دوران مملکت میں طلاق کے واقعات میں اضافے سے پورے معاشرے میں ہلچل دیکھی جا رہی ہے- گزشتہ دس برس کے دوران طلاق کے ریکارڈ ٹوٹ گئے- فی گھنٹہ 7 طلاقیں ہونے لگیں-
الوطن اخبار کے مطابق 2011 سے 2022 تک طلاق کے اعداد وشمار دیکھ کر چہ میگوئیاں ہورہی ہیں کہ کیا طلاق کے واقعات کی بھرمار کا باعث خواتین کو دی جانے والی مراعات کا غلط استعمال تو نہیں ہے؟

مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں

اردو سمیت متعدد زبانوں پرعبور رکھنے والا سعودی نوجوان

مکہ مکرمہ کے رہائشی  سعودی نوجوان محمد بخش کا کہنا ہے کہ ضیوف الرحمان کی  خدمت کر کے قلبی و روحانی سکون ملتا ہے۔ مختلف ممالک سے آنے والے عمرہ زائرین کی رضا کارانہ خدمت کرنے کی وجہ سے متعدد زبانوں پر بھی عبور حاصل ہو گیا۔
عاجل نیوزکے مطابق محمد بخش اردو سمیت متعدد زبانوں پرعبوررکھتے ہیں وہ یونیورسٹی میں صحت عامہ کے طالب علم ہیں۔ فارغ وقت میں مختلف ممالک سے آنے والے عمرہ زائرین کی خدمت میں اپنا وقت گزراتے ہیں۔

مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں

سعودی ایئرلائن کی سیالکوٹ کے لیے پروازیں جلد متوقع
سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر لیفٹننٹ جنرل (ر) بلال اکبر نے کہا ہے کہ سیالکوٹ  کے لیے سعودی ایئر لائن کا فلائٹ آپریشن شروع کرنے کے حوالے سے متعلقہ حکام سے بات چیت کی جا رہی ہے۔
پاکستان کے سفیر لیفٹننٹ جنرل (ر) بلال اکبر نے پاکستان قونصلیٹ جدہ میں میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات میں بتایا کہ ’اس کے علاوہ سعودی ایئر لائن کا ایک اضافی روٹ پاکستان میں کھولنے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘

مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں

انڈیا اور پاکستان کے باہمی تعاون سے خطے کو بہت فائدہ ہو گا

انڈیا اور پاکستان کے پاس خود کو ترقی دینے اور جنوبی ایشیا اور دنیا میں اپنی پہچان بنانے کے لیے بہت بڑا سماجی سرمایہ اور معاشی استعداد موجود ہے۔ لیکن کشمیر پر ان کا دائمی تنازع جو کئی جنگوں کا باعث بنا ہے، مسلسل انہیں اور خطے کو غربت اور آفت میں ڈالے ہوئے ہے۔ 
1998 میں اس تنازع نے جوہری جہت اختیار کر لی۔ ایک دہائی بعد دونوں ممالک نے ایک دوسرے سے بات چیت بند کر دی، جو وہ آج بھی نہیں کرتے۔ 

مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں

بیرونی عمرہ زائرین کی ’قدوم‘ پورٹل میں رجسٹریشن ضروری
سعودی وزارت حج وعمرہ نے بیرون مملکت سے عمرہ پر آنے والوں سے کہا ہے کہ وہ آنے سے قبل ’قدوم‘ پلیٹ فارم پر ویکسین کی رجسٹریشن کریں۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت حج وعمرہ نے مملکت آنے والے عمرہ زائرین سے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب آنے سے 72 گھنٹے قبل آن لائن ’قدوم‘ پلیٹ فارم  پر ویکسینیشن کے بارے میں معلومات اپ لوڈ کریں۔ 

مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں

جدہ میں پاکستان سمیت 7 ممالک کے ملبوسات اور پکوانوں کی نمائش

پاکستان سمیت 7 برادر اور دوست  ممالک جدہ کے محمدیہ کمیونٹی سینٹر میں کھانوں اور ملبوسات کی نمائش کررہے ہیں-
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب، مراکش، ترکی، اردن، پاکستان، ایتھوپیا اورجنوبی افریقہ نے المحمدیہ ماڈل سینٹر میں ’جادۃ الشعوب‘  کے نام سے خصوصی پروگرام کا اہتمام کیا ہے- یہ دو روز تک جاری رہے گا- المحمدیہ جدہ کے نئے  محلوں میں سے ایک ہے-

مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں

شیئر: