Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اتحادیوں کی جانب سے صنعا میں فوجی آپریشن کا آغاز

مارب اور البیضا میں ہونے والی کارروائیوں میں 50 سے زائد حوثی باغی مارے گئے ہیں۔ (تصویر:اے ایف پی)
اتحادی افواج نے یمن درالحکومت میں ’جائز اہداف‘ کے خلاف فوجی آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
سعودی سرکاری ٹی وی کے مطابق یہ بات اتحادی فورسز نے پیر کو کہی ہے۔
اتحادیوں نے کہا ہے کہ یہ کارروائی حوثی باغیوں کی دھمکیوں کے جواب میں اور عام شہریوں کو دشمن کے حملوں سے بچانے کے لیے فوجی ضرورت کے تحت کی گئی ہے۔
فورسز کے مطابق مارب اور البیضا کو نشانہ بنانے والی ان کارروائیوں میں 50 سے زائد حوثی مارے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے پیر کو سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب میزائل داغے تھے۔
عرب اتحاد برائے یمن نے پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران مارب اور البیضا میں حوثیوں کو نشانہ بناتے ہوئے 14 کاروائیاں کیں، جن میں 50 سے زائد جنگجو ہلاک اور نو فوجی گاڑیاں تباہ ہوئیں۔

شیئر: