Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظبی اور جازان پر حوثیوں کے میزائل حملوں کی مذمت

مسلسل حملے یمن میں امن کوششیں مسترد کرنے کی عکاسی کرتے ہیں۔(فوٹو عرب )
بحرین ، کویت، ترکی اور خلیج تعاون کونسل نے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب پرحوثی ملیشیا کی جانب سے کیے گئے  میزائل اور ڈرون  حملوں کی مذمت کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی وام نے وزارت دفاع کے حوالے سے بتایا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے پیر کے روز ایک بار پھر امارات کی جانب داغے گئے دو میزائلوں کو مار گرایا گیا ہے۔
وزارت دفاع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس حملے کےفوراً  بعد یمن کے علاقے الجوف میں بیلسٹک میزائل لانچر کو ایف 16 طیارے کے ذریعے تباہ کر دیاگیا ہے۔
مملکت میں بھی گذشتہ روز اتوار کو  حوثی باغیوں کی جانب سے جازان کے صنعتی علاقے احد المسارحہ میں گرنے والے بیلسٹک میزائل کی زد میں آ کر دو رہائشیوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔
بحرین نے کہا کہ اس نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات  میں  حوثیوں کی جانب سےکئے جانے والے حملوں کی مذمت کی ہے۔ ان حملوں میں عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
کویت نے بھی حوثیوں کے  ان حملوں کی مذمت کی اورباغی ملیشیا کے خلاف بین الاقوامی موقف کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

میزائل اور ڈرنز حملے بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ فوٹو عرب نیوز

ترکی کی وزارت خارجہ  کی جانب سے بھی کہا گیا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے علاقوں میں حوثی باغیوں کی جانب سے داغے گئے میزائل اور ڈرنز حملے بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔
علاوہ ازیں خلیج تعاون کونسل نے ایک بیان میں مزید کہا ہے کہ یمن میں موجود  باغیوں کے مسلسل حملے یمن میں امن کی تمام کوششوں کو حوثی ملیشیا کی جانب سے مسترد کرنے کی عکاسی کرتے ہیں۔
 

شیئر: